میگھا کی دعوت پر بھارتی گلوکار وریندر ویرسنگھ لاہور پہنچ گئے

Published on November 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بھارتی گلوکار وریندر ویرسنگھ لاہور پہنچ گئے۔ بھارتی گلوکار پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میگھا کے مہمان ہیں۔ گزشتہ روز میگھا نے وریندر ویر سنگھ کو واہگہ بارڈر پر خوش آمدید کہا۔میگھا، وریندر سنگھ کیساتھ اپنی ویڈیو البم کا ٹائٹل سانگ ’’بارڈرپار‘‘ ریکارڈ کروائیں گی۔ وریندر سنگھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا انکو لاہور آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، پاکستان کا پیار اور محبت کی باتیں ہم بھارت میں سنتے رہے ہیں جسکا ثبوت ہمیں یہاں آ کر بھی مل رہا ہے پوری دنیا کی سیر کرتے ہیں لیکن پاکستان میں آکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ جو اپنا پن پاکستان آکر مل رہا ہے وہ آج تک کہیں نہیں ملا۔وریندر سنگھ نے کہا یہ مشہور ہے کہ ’’جنے لہور نہیں ویکھیا او جمیا ہی نہیں ‘‘ اور مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں آج پیدا ہو گیا ہوں۔ اس موقع پر میگھا نے کہا پاکستان ماضی میں بھی بھارتی فنکاروں کی بھرپور مہمان نوازی کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے، وریندر کے آنے سے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ امن کی کوششوں میں ہم سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے، اب بھارت کی جانب سے بھی برف پگھل رہی ہے جو اچھی بات ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题