ہاکی ورلڈکپ: تیسرے میچ میں ارجنٹینا نے سپین کو شکست دیدی

Published on November 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

اڑیسا : (یواین پی) ہاکی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں ارجنٹینا نے سخت مقابلے کے بعد اسپین کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔بھارتی ریاست اڑیسا میں جاری ہاکی ورلڈکپ میں پول اے کی ٹیمیں ارجنٹینا اور اسپین مدمقابل ہوئیں، میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، کھیل کے تیسرے ہی منٹ اسپینش کھلاڑی گونزالز نے گول کر دیا جس کے اگلے ہی منٹ ارجنٹائن کی طرف سے گول نے حساب برابر کر دیا، اسی طرح چودہویں اور پھر پندرہویں منٹ میں دونوں طرف سے ایک ایک گول ہوا، جس سے میچ خوب سنسنی خیز رہا، مقررہ وقت کے اختتام پر ارجنٹائن نے اسپین کے خلاف چار تین سے فتح اپنے نام کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme