پاکستان کے 7 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published on December 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) اسلام آباد سمیت ملک کے سات بڑے شہروں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق، پاکستان پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی۔پاکستان پولیو پروگرام نےسیوریج پانی میں پولیو وائرس کے نمونوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ انسداد پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر عطا نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ تفصیلات والدین کی آگاہی کے لیے جاری کی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کے سات بڑے شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان شہروں میں اسلام آباد، کراچی، سکھر، لاہور، راولپنڈی، مردان اور پشاور شامل ہیں۔گٹر کے پانی میں وائرس کی تصدیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد پولیو قطروں سے محروم ہے، اس لیے 10 سے 13 دسمبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes