ملکی مسائل کا حل صرف ہماری پالیسیوں میں ہے، ن لیگ

Published on December 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ملک کے مسائل حل کرنے ہیں تو ہماری پالیسیوں پر عمل کیا جائے۔شاہد خاقان عباسی کا اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک لفظ ٹیکس چوروں کے خلاف نہیں بولا۔ انہوں نے کہا کہ بھینسے، کٹوں کو پالنے، اسلامک ٹورزم اور مرغیوں کے انڈوں سے ملکی معشیت کا حل نکالا گیا، کون سے پائلٹ پروگرام کہاں کئے اور کس نے کئے؟ یہ ابھی تک نہیں پتا چلا، جو اخباروں میں اشتہار لگے ان کا حساب کون دے گا؟انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ وزیراعظم نیب میں ایک چپڑاسی بھی بھرتی نہیں کر سکے، وہ فیصلہ کر لیں کہ نیب ان کے کنٹرول میں ہے یا نہیں؟ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں روپے کی سب سے زیادہ کمی آج ہوئی ہے، جو پالیسی سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دی تھی وہ پاکستان منی لانڈرنگ روکنے کا واحد طریقہ تھا، 30 ارب سے زیادہ کے اثاثے کی منی لانڈرنگ ہوئی، ان کی تفصیلات سامنے رکھنی چاہیے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بتا دے کس ملک میں 11 ارب ڈالر ہیں، کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی رقم واپس لائی جائے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ ٹیکس ادا نہیں کریں گے، یہ مسئلے حل نہیں ہونگے، اگر ملک کے مسائل حل کرنا ہے ہماری پالیسی پر عمل کریں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت 50 لاکھ گھر کیسے بنائے گی، کوئی پلان نہیں دیا گیا، اس کے علاوہ 1 کروڑ نوکریوں کے بارے میں کوئی پلان ہے تو بتائیں، صرف باتیں نہیں کام کر کے دکھائیں۔لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خاں ابھی تک یہ بھی نہیں جان سکے کہ کون سے شعبے وفاق کے ہیں اور کون سے صوبے کے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہی اس ملک کو بچانا اور چلانا ہے، کل کی تقریر سن کر میں خوف زدہ ہو گیا ہوں، ابھی تو وزیراعظم کو یقین ہی نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ خان صاحب نے 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا، وہ کرپشن کا خاتمہ پہلے اپنے گھر سے شروع کریں، جن کو آپ چور کہتے تھے، ان کو آپ نے ساتھ سجایا ہوا ہے، ان کی اصلیت سامنے آرہی ہے کہ یہ صرف جھوٹ بولتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes