فیصل آباد ( یواین پی)عاشق رسولﷺ وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں جشن آمد رسولﷺ کے مبارک موقع پر محافل میلاد،میلادریلیاں اور مصطفوی ،صدیقیؓ ،حسینیؓ اورلاثانی لنگر اورسبیلوں کاسلسلہ تاحال جاری وساری ہے ،بذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس پر مرکزی مجلس شوریٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار کی صحبت پاک اورتعلیمات سے لوگوں کے دلوں میں عشق خدااوررسولﷺ کی شمع روشن ہورہی ہے،روزانہ کی بنیادپر گھرگھر،گلی محلے ،شہروں اوردیہاتوں میں محافل میلادمصطفیﷺ اورآپﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام کے نذرانے پیش کرناہی اس کاعملی ثبوت ہے۔ انجینئر عمران خان نقشبندی (کوارڈینیٹرانڈیا)،پیر ذکاء اللہ اورعبدالقیوم نقشبندی (کوارڈینیٹرز جنوبی افریقہ )،پیر محمد رمضان نقشبندی (پرنسپل لاثانی سکول مراکہ )،پیر محمد راشد نقشبندی (کوارڈینیٹرتنظیم مشائخ عظام لاہور)،پیر افتخاراحمدنقشبندی (کوارڈینیٹرتنظیم مشائخ عظام لاہور)،پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹرتنظیم مشائخ عظام رحیم یارخان)،پیر حاجی افتخارنقشبندی (کوارڈینیٹرتنظیم مشائخ عظام سمندری)،صوفی محمد عرفان نقشبندی (امیر حلقہ سرگودھا)،ڈاکٹرمحمد افضل نقشبندی (امیر حلقہ صادق آباد)،صوفی محمد عمران نقشبندی (امیر حلقہ خانپور)ودیگر مشائخ عظام وامیران حلقہ نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ کملی والے آقا ﷺ کے ذکرپاک سے مومنوں کے قلب وروح سرشارہوجاتے ہیں اورآپ ﷺسے عشق ومحبت ہی توایمان کی اصل جان ہے۔اللہ ورسولﷺ سے سچی محبت تودرِمرشد سے ہی عطا ہوتی ہے۔کامل مرشد مل جائے تو اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس تک رسائی یقینی ہوجاتی ہے۔پیرِکامل کے نقش قدم پر چلنا اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ تک لے جاتاہے۔اولیاء اللہ سے محبت کرنیوالوں کوہی اللہ ورسولﷺ کی سچی محبت عطا ہوتی ہے۔اللہ ورسولﷺ سے دوستی کرنے کیلئے سب سے پہلے اس کے ولیوں سے دوستی کرنا ضروری ہے ،اس کے بعد ہی راہ حق کاسالک درِمصطفی ﷺ پر پہنچنے میں کامیاب ہوتا ہے اورپھرجس ہستی کواللہ ورسول ﷺ منظورفرمالیں وہی انسانیت کیلئے کامل وسیلہ بنتی ہے۔محافل میلاداورمیلادریلیوں کے اختتام پرملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔