واپڈا سب ڈویژن راجہ جنگ کے میٹر ریڈر اوور ریڈنگ کرنے لگے عوام سراپا احتجاج

Published on February 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments
\"2\"
راجہ جنگ( مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن راجہ کے کرپٹ میٹر ریڈر گھر بیٹھ کر میٹر ریڈنگ کرتے ہیں اور اوور ریڈنگ کرکے عوام سے بل ٹھیک کروانے کے عوض رشوت وصول کرتے ہیں نواحی گاؤں متہ کا رہاشی محنت کش حاکم ولد نواب کو اوور ریڈنگ کرکے ہزاروں روپے کا ناجائز بل تھما دیا جس نے متعدد بار ایس ڈوی او کو شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی محنت کش نے میڈیاء کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اس کو واپڈا سب ڈویژن راجہ جنگ کے میٹر ریڈر نے 2200 اضافی یونٹ کا مبلغ 27000 روپے کا بل بیھج دیا تھا جو کہ ایکسئین صاھب کے حکم باوجود ایس ڈی او راجہ جنگ طاہر اسلام نے ٹھیک نہیں کیا ہے صیح ریڈنگ نہ ہونے کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور واپڈا اہلکار کا رویہ صارفین سے انتہائی نامناسب ہوتا ہے اعلی حکام اور خادم اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور واپڈا کے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے
Readers Comments (0)




Weboy

Weboy