شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹروں کا اظہارِ تشویش

Published on December 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹروں نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ان کا دوبارہ خون کا ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم شہباز شریف کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں لے کر پہنچی جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، شہباز شریف دو گھنٹے وہاں موجود رہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹروں نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بلڈ ٹیسٹ میں کینسر کی علامات واضح ہیں اس موقع پر شہباز شریف نے ڈاکٹرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار کہنے کے باوجود نیب حکام نے میرا میڈیکل بورڈ بنانے میں سست روی دکھائی، ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو دوبارہ بلڈ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز شریف سے اُن کے مرض کی ہسٹری بھی پوچھی، ڈاکٹر چند روز تک اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes