سیالکوٹ(یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال ) ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والے 10پاکستانی سیال ائیر پورٹ پر گرفتار۔ تفصیلا ت کے مطابق ترک حکام نے جعلی ویزوں پر ترکی اور یونان جانے والے 10پاکستانی جن میں اختر شبیرو دیگر شامل ہیں کو گرفتار کرکے نجی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر جی9-550 پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ڈیپورٹ کردیا ہے۔ جہاں پر ایف آئی اے حکام نے انہیں گرفتار کرکے تفتیش کیلئے گوجرانوالہ ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ہے۔