لندن: (یواین پی) برطانوی جریدے کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں ماہرہ خان ایشیاء کی چوتھی پُر کشش خاتون قرار، ایشیا کی 50 پرکشش خواتین میں ماہرہ خان کا لسٹ میں چوتھا نمبر ہے، حتمی فہرست جمعہ کو جاری کی جائیگی۔ایشیا کی پچاس پر کشش خواتین کی فہرست جاری، ماہرہ خان اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔ہفتہ وار شوبز میگزین “ایسٹرن آئی” سال 2018ء کی فہرست میں مسلسل چوتھی بار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ایک اور پاکستانی اداکارہ “صنم سعید”کا فہرست میں انیسواں نمبر ہے۔ایشیا کی پُر کشش خواتین میں پہلا نمبر بھارتی اداکارہ دپیکا پاڈوکون کا ہے۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب پریانکا چوپڑا اور نِیا شرما براجمان ہیں جبکہ پانچواں نمبر شیوانجی جوشی کا آتا ہے۔