پی بی 47 کیچ تھری ضمنی الیکشن، عبدالرشید دشتی کامیاب قرار

Published on December 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments

تربت: (یواین پی) پی بی 47 کیچ تھری ضمنی الیکشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بلوچستان عوامی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔پی بی 47 کیچ تھری ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور سرکاری نتیجے کے مطابق بلوچستان عوامی کے امیدوار عبدالرشید دشتی 7 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق بی این پی مینگل کے جمیل احمد دشتی 5 ہزار 758 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور نیشنل پارٹی کے امیدوار فدا حسین 3 ہزار 55 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题