رائے ونڈ: (یواین پی) شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہو گئی، پچیس سالہ طاھرہ کی آج شادی تھی۔رائے ونڈ کے علاقہ جیابگا میں 25 سالہ طاہرہ عاشق اپنی بڑی بہن شہناز بی بی کے ہمراہ گاؤں میں ہی بیوٹی پارلر پر جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی لڑکی کو رائیونڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اسکی تشویشناک حالت کے باعث اسے لاہور جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکی دم توڑ گئی۔آج طاہرہ مسیح کی شادی ہونا تھی۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔