لاہور: (یو این پی) کیا فواد چودھری کی وزارت خطرے میں ہے؟ کیا شیخ رشید پھر سے وزیر اطلاعات بنیں گے؟ وزیر ریلوے کی گفتگو سے ہلچل مچ گئی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے موقع پر کہا کہ کہ کل وزیراعظم صاحب سے 4 میٹنگز ہوئیں، وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آ جاؤ تاہم مجھ میں اتنی ہمت نہیں، دن رات کام کرتا رہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ “وہ” لندن میں 8 دن سے پکنک پر ہیں، میں نے اُن سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آجاؤ۔وزیر ریلوے سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم وزارت کی تبدیلی کا کہیں تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا؟ تو انکا کہنا تھا کہ میں کہوں گا “لو یو، تھینک یو ویری مچ”۔بعدازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر ریلوے نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری میرے بھائیوں جیسے ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ فواد کی جگہ لوں، مجھے وزیراطلاعات بننے کا شوق ہے نہ بنوں گا، ریلوے کا وزیر بننے پر بہت خوش ہوں، فواد میرا بھائی وہی وزیر اطلاعات رہے گا۔ پکنک والی بات مذاق میں کی تھی۔