ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) ایس ایس پی ٹھٹھٹہ کی طرف سے ایس ایس پی آفیس میں قائم وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر وومین ڈولپمینٹ شہلا رضا نے کیا جس کے بعد ایس ایس پی اور ان کے اسٹاف سے ایک۔ میٹنگ کی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے لئے بنائے گئے قانون پر عمل کرانا ہماری پہلی ذمہ داری ہے اور سب سے بڑا مسلہ بے گناہ عورتوں کو کارو کاری کر کے قتل کرنا جس کی روک تھام کے لئے کوششیش کی جا رہی ہیں 18 سال سے کم لڑکیوں کی شادی پر پابندی لگانا سندھ حکومت کی سب سے بڈی کامیابی ہےانہوں نے کہا کہ عمران خان احتساب کی۔ بات کرنے سے پہلے اپنی ٹیم۔ کو دیکھیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں شہیدوں کی پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی۔ ہیں ہم ہمیشہ احتساب کے لئے تیار رہتے ہیں