حبیب آباد(محمد عرفان ) نامور ماڈل شاہد حسرت شیرازی ڈرامہ سیریل’’ زندگی تیرے نام ‘‘میں اپنا کردار ادا کریں گے اور یہ ڈرامہ ان کے کئیریر میں سنگ میل ثابت ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ آج کل کے جدید دور میں اپنی شناخت قائم رکھنا انتہائی مشکل کام ہے،تیزی کی اس دوڑ میں وہ لوگ کامیاب ہیں جو نئے آئیڈیاز کے تحت کام کر کے دکھائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بستی ملوک سے ہے اور کافی عرصے سے میں ماڈلنگ کے شعبہ سے وابستہ ہوں ۔ اب تک کئی نامور گلوکاروں کے گانوں پر ماڈلنگ کی ہے جسے موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے اور مجھے بھرپور پزیرائی حاصل رہی ہے