دونوں ملکوں کے فنکاروں کا مل کر کام کرنا فلم انڈسٹری کے لئے بہترہے،اداکارہ وگلوکارہ کنزیٰ روز

Published on December 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

لاہور(یواین پی)معروف اداکارہ وگلوکارہ کنزیٰ روزنے میگھا اوربھارتی گلوکاروریندرسنگھ کے ویڈیوگیتوں کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیاہے گزشتہ دنوں اسٹیج کی قتالہ اداکارہ وگلوکارہ میگھا نے بھارتی گلوکاروریندرسنگھ کے ساتھ ملکردو گانوں ’’بارڈرپار‘‘اور’’اینڈہوگیا‘‘کی ویڈیوزکی عکسبندی پاکستان کے خوبصورت مقامات پر کی تھی ،جس پر میگھا اور بھارتی گلوکاروریندرسنگھ کی دوست اداکارہ وگلوکارہ کنزیٰ روزنے یواین پی سے ان کے ویڈیو گیتوں کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے صف اول کے فنکاروں،گلوکاروں کا مل کر کام کرنا دونوں ملکوں کی فلم انڈسٹری کے لئے بہترہے جس سے دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے مزیدقریب آئے گی، اس سے عوام کوکچھ نیا دیکھنے اور سننے کو ملے گا میگھا نے جس طرح سے اداکاری کے میدان میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پراپنے آپ کومنوایا ہے ،وہ امیدکرتی ہیں کہ میگھااسی طرح گلوکاری کے میدان میں بھی ضرورکامیابی کے جھنڈے گاڑیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy