لاہور (یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانتیں خارج کر دی گئیں، نیب نے دونوں بھائیوں کوحراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ برادران نے عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا،دونوں بھائی ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت کے رو برو پیش ہوئے،خواجہ برادران نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دونوںبھائی مکمل تعاون کررہے ہیں،خدشہ ہے نیب گرفتارکرلے گا،استدعا ہے کہ عدالت نیب کوگرفتاری سے روکے،نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزم قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اس لئے ان سے تحقیقات کرنا ہے لٰہذا ان کی عبوری ضمانت مسترد کی جائے،عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں ،نیب نے دونوں بھائیو ں کو حراست میں لے لیا اور نیب آفس منتقل کردیا گیا۔