لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا جمعہ سے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان

Published on December 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

لاہور: (یو این پی) ینگ ڈاکٹرز ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر ہونے لگے، مطالبات پورے نہ ہونے پر جمعہ سے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔شیخ زید ہسپتال لاہور میں پانچویں روز بھی ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرزمستقل چیئرمین کی تقرری، لیڈی ڈاکٹرز سے نرسنگ ہاسٹل خالی کرانے کا فیصلہ واپس لینے اور برطرف احتجاجی ڈاکٹرز کی بحالی کے مطالبات کر رہے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز نے پانچ روز احتجاج کے بعد صبر کا دامن چھوڑتے ہوئے بدھ اور جمعرات کو سڑکوں پر احتجاج کا عندیہ دیا ہے تاہم مطالبات پورے نہ ہونے پر جمعہ سے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز کی بندش کر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes