لاہور: (یو این پی) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنانے والے اظہر علی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے ہیرو پوجارا بھی دو درجے ترقی کر کے چوتھے نمبر پر آ گئے۔دبئی سے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری ہو گئی، نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری میکر اظہر علی کی 2 درجے ترقی، دسواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔آسٹریلیا کے خلاف پرفارمنس پر پوجارا کو 2 درجے ترقی ملی، ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے ہیرو چوتھے نمبر کے بیٹسمین بن گئے، کیوی بیٹسمین ہنری نیکولس نے 8 درجے چھلانگ لگائی، نویں نمبر پر پہنچ گئے۔بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی نمبر ون برقرار جبکہ بولرز رینکنگ میں نمائندگی سے محروم محمد عباس کی ایک درجہ تنزلی ہوئی اور وہ چوتھے نمبر پر آ گئے تاہم یاسر شاہ نویں نمبر پر برقرار ہیں۔