اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین اور تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مولانا طارق جمیل وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔اس سے قبل چند روز قبل بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے سمپوزیم سے مولانا طارق جمیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بنانے کے اعلان پرعمران خان کوسلام پیش کرتا ہوں، اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔