پولیس کا اہل خانہ پہ تشدداور بھئیوں‌کو گرفتار کیا ہے سجاد علی شاہ ، حسن علی شاہ

Published on December 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)سید علی گوہر شاہ گاوں کے قریب درگاہ پیر پٹھو کے رہائشی سجاد علی شاہ اور حسن علی شاہ باڈائی سید نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکلی تھانے کے ایس ایچ او اور اہلکاروں کے اوپر الزام لگاتے ہوئے کہا کے کل صبح سویرے بغیر پولیس وردی کے ہمارے گھروں پر بلاجواز غیر قانونی حملہ کرکے عورتوں اور بچوں کے اوپر سخت تشدد کیا اور ہمارے دو بھائیوں شہزاد علی شاہ اور شیر علی شاہ باڈائی سید کو گرفتارکرکے اپنے ساتھ لے گئے اور انہیں نامعلوم جگہ پر چھپا دیا،جس کے بعد مکلی پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل اعجاز پنجابی نے ہم سے فون پر رابطہ کیا اور ہمارے ایک بندے کو ایک لاکھ روپے رشوت دینے کی شرط پر رہا کرنے کا کہا،جسکے بعد ہمیں ٹھٹھہ سمینٹ فیکٹری کے قریب کوہستانی علائقے میں بلواکر ہم سے ایک لاکھ روپے کیش وصول کرکے ہمارے ایک بندے شیر علی شاہ کو چھوڑ دیا جبکہ اس وقت ہی اس نے ہمارے دوسرے بندے کو چھوڑنے کا ہم سے دو لاکھ کی ڈمانڈ کی جس کے لیے ہمیں دو دن کا ٹائم دیا اور کہا کے اگر آپ لوگوں نے پئسوں کا بندوبست نہیں کیا تو آپ کے 24 سالہ نوجوان کو ہم فل فرائی میں چلادینگے جس کے بعد اعجاز پنجابی ہمیں ہمارا بندہ دیکر چلاگیا،اس موقعے پر سجاد شاہ باڈائی نے کہا کے مکلی پولیس کی جانب سے ہمارے دونوں اغوا کرنے والے بندوں کے اوپر کبھی بھی کوئی کیس نہیں تھا اور ان میں سے ایک کا دماغی توازن درست نہیں،انہوں نے مزید کہا کے ہم غریب لوگ ہیں اورہمیں خدشات ہیں کے ہمارے ایک بندے شہزاد علی شاہ کو پولیس پئسہ نہ ملنے کی صورت میں فل فرائی نہ کروادیں،انہوں نے ہائے کورٹ سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ،آئی جی سندھ اور متلعقہ اداروں سے گذارش کرتے ہوئے کہا کے خدارا ہمارے نوجوان شہزاد علی باڈائی سید کو مکلی پولیس کے ہاتھوں سے بچایا جائے اور اسے پولیس مکلی پولیس سے بازیاب کرواکر ملوث ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے اوپر شریف عوام کو بلاوجہ پریشان کرنے کے جرم میں انکوئری کرواکر سخت سزائیں دیں جائیں۔
اساتذہ کے جائز حقوق کے لیے آل پاکستان ٹیچر ایسوسیشن کی جانب سے پیدل مارچ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمید چنڈ) اساتذہ کے جائز حقوق کے لیے آل پاکستان ٹیچر ایسوسیشن کی جانب سے لاڑکانہ سے پیدل مارچ ٹھٹھہ پہنچ گیا، پ ٹ الف ٹھٹھہ کا پھولوں سے شاندار استقبال، تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے حقوق کی تنظیم پ ٹ الف کے مرکزی صدر حاجی شفیع محمد سیٹھو نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے ہمیں آج 32 واں دن ہے اور 700 سے زائد کلو میٹر کا پیدل سفر تحہ کر چکے ہیں اور اپنے جائز حقوق میں کچھے ملازمین کو ریگیولر کرانے، اساتذہ کو رٹائرڈمینٹ کے بعد ضلعوں سے لیکر سیکریٹریٹ تک کھلے عام رشوت لینا بند کرنے کے ساتھ ساتھ بند اسکولوں کو وڈیروں کے قبضے سے چھڑواکر اسکولوں کو دوبارہ چالو کرواکر پرائمری میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کے ہم نے پورے سندھ کے اساتذہ کو 16 ڈسمبر کو وزیر اعلیٰ سندھ کے ہاؤس کے آگے بلایا ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ کو ہمارے جائز مطالبات کے حکے لیے یاداشت نامہ پیش کرینگے اور مطالبات کے حل تک وزیر اعلیٰ ہاؤن کے باہر دھرنہ دینگے۔

منشیات فروشوں کا احترام اور شریف شہریوں کو دھمکیاں

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)بوہارہ شہر میں پولیس چوکی انچارج غلام مصطفی عطار کی شریف شہریوں کے ساتھ امتیازانہ سلوک، منشیات فروشوں کا احترام اور شریف شہریوں کو دھمکیاں، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن بوہارہ کے رہائشی محمد رفیق،محمد سومار،محمد قاسم خاصخیلی نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالغفور خاصخیلی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کے مذکورہ شخص نے 10ڈسمبر کو رات ایک بجے نشے کی حالت میں ہمارے گھروں پر حملہ کیا اور بوہارہ شہر میں قائم پولیس چوکی پر ہمارے خلاف جھوٹی شکایت درج کروائی کے ہم نے اسکے گھر پر فائرنگ کی ہے مگر اسی وقت ہم بوہارہ چیئرمین ظفر علی سومرو،وائیس چیئرمین ابراہیم ڈارو اور محلے والوں کے ساتھ ہم بھی پولیس چوکی پہنچ کر سب نے عبدلغفور کی غلط شکایت کی تصدیق کی جس کے بعد اسکی شکایت کو خارج کیا گیا،جبکہ اس وقت ڈیوٹی پر موجود چوکی انچارج نے ہم شہریوں سے بدتمیزی کرکے ہمیں چوکی سے باہر نکال دیا،انہوں نے مزید کہا کے مذکورہ لوگ چوکی انچارج سے مل کر ہمارے اوپر پہلے بھی جھوٹے کیس کرچکے ہیں اور مذکورہ چوکی انچارج منشیات فروشوں سے بھاری بھتہ لیکر انہیں چوکی میں بٹھاکر شراب پیتا ہے اور بوہارہ کے شریف شہریوں کو کھلے عام گالیاں اور بلاجواز پکڑ کر انہیں بند کردیتا ہے یا جھوٹے مقدمات درج کردیتا ہے،اس موقعے پر انہوں نے کہا کے عبدالغفور خاصخیلی واپڈا والوں کے نام پر بوہارہ شہریوں سے واپڈا کے نام پر پئسہ لیتا ہے عبدالغفور نے واپڈاوالوں سے مل کر تعلقہ ساکرو کے آدھے سے زیادہ ٹرانسفارمر خراب دکھاکر غیر قانونی لگاکر لاکھوں روپے ہڑپ کرلیتے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کے ہم آج ایس ایس پی آفیس بھی گئے تھے مذکورہ چوکی انچارج کی شکایت دینے مگر اتفاق سے ایس ایس پی صاحب کہیں گئے ہوئے تھے جسکے بعد ہم کمپلین سیل میں درخواست جمع کرواکر آئے ہیں،اس موقعے پر انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے بوہارہ چوکی انچارج غلام مصطفی عطار کی عوام دشمن پالیسی اور بلاوجہ شہریوں کے اوپر جھوٹے مقدمات کی انکوئری کرکے انہیں بوہارہ چوکی سے ہٹاکر قانونی کاروائی کی جائے اور بہارہ شہر میں انساد دوست ہمدرد آفیسر کو تعینات کیا جائے
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں میلادالنبی شریف منعقد
ٹھٹھہ(حمید چنڈ) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں میلادالنبی شریف منعقد ہوا جس میں والدین اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی طالبات نے نزرانہ عقیدت پیش کیا، اس موقعے پر اسکول کی ہیڈ منسٹریٹ یاسمین انڑنے طالبات میں مٹھائی تقسیم کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题