سول اسپتال مکلی اور تعلیمی اداروں میں ناقص کارکردگی پہ پی ٹی آئی ایم پی ایز کا اظہار برہمی

Published on December 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

عوام کی پریس کانفرنسوں کے باعث وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کانوٹس
ٹھٹھہ:(رپورٹ حمید چنڈ) عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کی جانب سے غریب عوام کی بے دریغ کوریج اور مظلوم عوام کی شکایتوں کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان وزیر اعظم پاکستان اور عمران اسماعیل گورنر سندھ کی جانب سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری ہیلتھ ایم پی اے ڈاکٹر سید عمران علی شاہ اور ایم پی اے عمیر عمیری نے عوامی پریس کلب کے صدر پریس کلب بلاول سموں اور دیگر عہدیداران اور ممبران کو حق اور سچ لکھنے پر مبارکباد دی اور وزیر اعظم پاکستان اور پی ٹی آئی کا مکمل تعاون کا یقین دلایا، اس موقعہ پرایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مجھے اور عمیر عمیری کو ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں صحت اور تعلیم کے اوپر خصوصی سیکریٹری رکھا گیا ہے اور آج ہم نے سول اسپتال مکلی کی خستہ حالی دیکھ کر بڑا دکھ ہوا کہ حکومت سندھ کی جانب سے صحت کے شعبہ میں جاری کیا گیا بجٹ یہاں کے مریضوں پر خرچ نہیں ہورہا، انہوں نے مزید کہا کے ہم نے سول اسپتال مکلی میں شعبہ اعمرجنسی،شعبہ امراض قلب،شعبہ آرتھوپیٹک کا دورہ کیا جہاں موجود مریضوں کی شکایتیں سن کر بڑا افسوس ہوا،ہم یہ جان کر بڑے حیران ہوئے کے حکومت سندھ کی جانب سے این جی او کو سول اسپتال مکلی سمیت 13اسپتالوں سپرد کردینے کے بعد عوام کو صحت کی سہولیات ملنے کے بجائے الٹا مرف این جی او سارہ بجٹ کھارہی ہے،اور اسپتال میں مریضوں کے لیے ایک انجیکشن تک موجود نہیں ہے، تعلیم کی کی حالت بھی بڑی خراب ہے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول حنیف خشک میں کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے بچوں کو دیکھ کر بڑا دکھ پہنچاہے اور وہاں کی تصاویر ہم نے لے لی ہیں اور انشااللہ بہت جلد صحت اور تعلیم میں ٹھٹھہ ضلع میں جلد کاروائی کرینگے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes