اطہر علی خان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹرآرٹ کونسل لاہور تعیناتی خوش آئند بات ہے ایم اے ٹھاکر

Published on December 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

شوبز کے حلقوں میں خوشی کی لہر ،شوبز سے منسلک افراد کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے
لاہور(یو این پی)معروف رائٹر،ڈائریکٹروایکٹر ایم اے ٹھاکر نے اطہر علی خان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹرآرٹ کونسل لاہور تعیناتی پہ اس امر کا اظہار کیا کہ آرٹ کونسل لاہور میں اطہر علی خان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹرکا تعینات ہونا خوش آئند بات ہے ہم سمجھتے ہیں کہ آرٹ کونسل کے اہم عہدے پہ ایک ملنسار ،متحرک اور محبت کرنے والی شخصیت کے آنے سے پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لئے اہم فیصلے اوردرست سمت میں عکاسی ہوگی آرٹ کونسل لاہور میں ان کی تعیناتی سے شوبز کے حلقوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ایم اے ٹھاکر نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں شوبز سے منسلک افراد کے مسائل کے حل میں بھی اہم کردار ادا کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes