عمران خان کے دیانت دار اور مخلص ہونے کا سوفیصد یقین ہے، طارق جمیل

Published on December 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)معروف مذہبی مبلغ مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ عمران خان سے بھرپور تعاون کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کئے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، قوم فیصلہ کرلے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنا لیں۔مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy