اس وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے نواب تیمور تالپور

Published on December 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

اس وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے نواب تیمور تالپور
ٹھٹھہ:{رپورٹ حمید چنڈ} صوبائی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالاجی نواب تیمور تالپور نے کہا ہے کہ حکومت سندھ طلبہ کی حوصلہ افزائی اور با صلاحیت طلبہ کو آگے آنے کے لئے صوبائی سطح پر بہت سارے پروگرام مرتب دے رہی ہے جس میں ٹیکنیکل ماڈل سسٹم بنانے سے ہی سائنسی میلے سندھ بھر میں منعقد کرکے طلبہ کی ذہانت میں اضافہ لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد یہاں کے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جبکہ اس وقت انفارمیشن ٹیکنالاجی کا دور ہے اور موسمی تبدیلی کا بہت زیادہ رجہان ملتا جلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں کی اگر ہم حوصلہ افزائی کریں کے تو ان کا مستقبل بھی بہتر ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسپورٹس کامپلیکس ٹھٹھہ میں تھر ایجوکیشن الائنس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ لاڑ ساغنسی فیسٹیول کے 50 مختلف اسٹالز کا دورا کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی، ڈپپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد نواز سوہو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھ اقبال حسین جھنڑان، چیف مانیٹرنگ آفیسر تھر پرتاب شیوانی، چیف مانیٹرنگ آفیسر ٹھٹھہ سمیع اللہ سنجرانی، و دیگر صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ صوبائی زویر نے کہا کہ لاڑ سائنسی میلہ ٹھٹھہ، بدین اور سجاول کے طلبہ کی جانب سے بہتر کاکردگی دکھانے پر ان کی،حوصلہ افزائی کرنے کیۂغے منعقد کیا گیا ہے تاکہ انہیں مزید ٹیلنٹ کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے میں نو ہزار طلبہ سے مئتھ اور سائنس میں ٹیسٹ لی گئی اور ان میں سے کامیابی ہونے والے طلبہ نے آج یہاں کرتب دکھا کر دل خوش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سندھ کی ثقافت شروع سے ہی نمایاں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں اضلاع ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کی ہنری تعلیم بھی پوری سندھ میں اول نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان طلبہ میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے اور سندھ حکومت ان کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں آگے آنے کیلئے مزید کوشاں ہے تاکہ یہاں کے طلبہ اپنے ملک باالخصوص صوبے کا نام روشن کر سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد نواز سوہو نے کہا کہ ٹھٹھہ کی تاریخ میں اس قسم کا ؛یہ پہلا لاڑ سائنس فیسٹیول ہے جوکہ ضلعی انتظامیہ، تھر ایجوکیشن الائنس، کیمپنستان اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور مختلف پرائیویٹ اداروں نے مل کر یہ میلہ سجایا ہے جس میں چیف مانیٹرنگ آفیسر تھر پرتاب شیوانی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے سب کو ساتھ کیا اور یہاں یہ میلہ سجایا ہے جوکہ اس علاقے، صوبے اور ملک کے لئے تمام بہترین سرکرمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے بچوں نے آج یہ ثابت کیا ہے کہ اگر ہمیں کوئی مثبت پلیٹ فارم ملے تو ہم کسی سے کم نہیکں۔ انہز نے کہا کہ آج یہاں جو بچوں نے ماڈل روبوٹ، سولر سسٹم، انوائرمنٹ اور دیگر ماڈل تیار کئے ہیں باالخصوص مہران یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے جو تصور دیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم روزگار کے پیجھے نہ لگیں بلکہ روزگار پیدا کریں اس قسم کی مثبت سرکرمیوں سے ہمارا جو نوجوان نسل ہمارے لئے خزانے کی شکل اختیار کرے گا اور آگے چل کر قوم کی خدمت اور ملک کا پوری دنیا میں نام روشن کرے گا
نادرا آفیس ٹھٹھہ سے رکشہ اسٹاپ تک احتجاجی مظاہرہ
ٹھٹھہ، (رپورٹ حمید چنڈ) ٹھٹھہ کی باشعور کی جانب سے ٹھٹھہ پولیس کی غنڈہ گردی اور معصوم عابدہ ملاح کو قتل کرنے کے خلاف ٹھٹھہ کی باشعور عوام کے لطیف خشک، ایس ٹی پی کے ضلعی رہنماہ راجو قریشی، علی محمد مالہیو، عثمان ہنگورو۰، سائیں احمد سومرو سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور دینی تنظیموں کے کارکنوں اور شہریوں کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ٹھٹھہ جلع کے رہاشیوں کو بلاجواز تنگ کرنے، گھٹکے اور منشیات کے بہانے ہاف فرائی اور گذشتہ دن موٹر سائیکل چور کی تلاش میں ور شہر میں کلوہی ملاحوں کے گھر پر پولیس کی چادر اور چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں کے اوپر فائرنگ میں 12 سالہ بچی عابدہ ملاح کو قتل کرنے کے خلاف نادرا آفیس ٹھٹھہ سے رکشہ اسٹاپ تک احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقعے پر شرکاء نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کے ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کو فوری طور سسپینڈ کرکے انکے اوپر انکوائری بٹھائی جائے اور ایس ایس پی ٹھٹھہ کے خاص اور ور واقعے میں فائرنگ کے احکامات دینے والے فدا بھیو کو بھی پولیس سے نکال کر قانونی کاروائی کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے کیا جائے، اس موقعے پر مظاہرین نے کہا کے انکے مطالبات کے حل تک احتجاج کا داہرہ پوری تک پھیلایا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题