فیصل آباد ( یواین پی)ناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان ،مرشداکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل ذکرونعت سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مومن کاہرحال خوشی غمی اسکے لئے نعمت ہی نعمت ہے،چھوٹی پریشانی سے چھوٹی آسانی ملے گی،بڑی پریشانی سے بڑی آسانی عطا کی جائیگی۔بیماری ،تنگ دستی میں کبھی وہ نپی تلی روزی دیکرتنگ دست کرکے دیکھتاہے،کبھی وہ فراونی کرکے دیکھتاہے،کہ میرابندہ کیسارہاہے؟ایسے حالات میں عقیدہ خراب نہیں ہونے دینا،ہر حال میں اللہ تعالیٰ کاشکرگزاررہنے سے وہ کچھ عطا ہوتاہے کہ بندے کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتاکہ اسباب کہاں سے آئے اورتمام مشکلیں پل بھرمیںآسان بھی ہوگئیں۔بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ یا اللہ یہ پریشانی کیوں آئی ہے ؟یہ نہیں آنی چاہیے تھی،وہ گلے شکوے کرتے ہیں،ہروقت شکوے شکایت کرناناشکری میں آتاہے ،اورناشکری کرنیوالا اللہ تعالیٰ کوپسند نہیں،مصیبت،پریشانی میں گھبرانامت،فیل نہ ہوجانا،عقیدہ مضبوط رکھنا،شکرگزاررہنا،ایسے لوگوں کواللہ تعالیٰ اپنی شان کیمطابق بھرپورنوازتاہے اوراتنا نوازتاہے کہ جواس کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتا۔شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کاخصوصی اہتمام کیاگیا۔محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی ،اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پسندیدہ کام کرنے ، شکرگزاربندوں میں رکھ کر،صحیح نمازذکرفکرکرنے کی توفیق عطا فرمائے،اسلام اورپاکستان کے دشمنوں کونیست ونابود فرمائے اوراپنے محبوب بندوں اولیاء اللہ کوغلبہ عطا فرمائے۔آمین