ہمارے کھلاڑی امن ،محبت اور بھائی چارے کے سفیر ہیں عارف انور بلوچ

Published on December 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ کھیلوں کی صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں میں مقابلہ و مسابقہ کی فضا پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ برداشت کے جذبہ اور متوازن شخصیت کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ہمارے کھلاڑی امن ،محبت اور بھائی چارے کے سفیر ہیں کھیلوں کے میدان آباد ہوں کے تو ہمارے ہسپتال ویران ہوں گے قو م صحت مند ہو گی تو ہسپتالوں میں مریض نہ ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز رینالہ خورد میں یوتھ کرکٹ فیسٹیول کے آخری روز فائنل میچ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول ،اے ایس پی رینالہ خورد حنا نیک بخت ،صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق ،عمائدین علاقہ سمیت عوامی نمائندے بھی موجود تھے ۔یوتھ کرکٹ فیسٹیول کا فائنل میچ پولیس الیون اور رینالہ ٹائیگرز کے مابین کھیلا گیا پولیس الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8اوور میں مخالف ٹیم کو 158رنز کا ہدف دیا رینالہ ٹائیگرزمقررہ اوورز میں 147رن بنا کر آؤٹ ہو گئی پولیس الیون نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد فائنل میچ11سکور سے جیت لیا ۔کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول نے کہا کہ کھیلوں کی مثبت سر گرمیاں معاشرہ میں مثبت رویوں کو پروان چڑھانے اور اعتدال کی فضا کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں کھلاڑی نہ صرف ضلع اور ڈویژن کی سطح پر بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا دائرہ کار یونین کونسل اور دیہات کی سطح پر بڑھایا جائے گا مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے بہترین کوچز کی خدمات مہیا کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے بعد ازا ں کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے جیتنے والی ٹیم کو 50ہزار روپے بمعہ ٹرافی ،رنر اپ ٹیم کو 30ہزار روپے بمعہ ٹرافی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10ہزار روپے بمعہ ٹرافی دئیے ۔قبل ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ اور ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا انہیں ڈھول کی تھاپ پر خوش آمدید کہا گیا او ر گھوڑوں کا رقص بھی پیش کیا گیا ۔ عوامی حلقوں نے یوتھ کرکٹ فیسٹیول کو بے حد سراہا اور کامیاب فیسٹیول منعقدکروانے پر کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ ڈپٹی کمشنر مریم خاں اوراسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes