وزیراعظم نے ٹوئٹر پر ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ دھوم مچ گئی

Published on December 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان پاکستان میں خلافت راشدہ کا نشام چاہتے ہیں جس کا اندازہ ٹوئٹر پر ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ڈاکٹر اسرار احمد کی ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں ڈاکٹر اسرار احمد قائداعظم کا علاج کرنے والے میو ہسپتال کے ڈاکٹر پروفیسر ریاض علی شاہ کی ڈائری سے اقتباس ایک واقعہ پڑھ کر سنا رہے ہیں جو کچھ یوں ہے کہ ” میرے لئے یہ بات حیرت کا باعث تھی کہ لاہور سے زیارت تک کا سفر طے کر کے میں شدید بیماری میں مبتلا قائداعظم کے کمرے میں داخل ہوا تو اس کے باوجود کہ بانی پاکستان انتہائی کمزور ہو چکے تھے اور ان کا جسم کمبل میں لپٹا ہوا تھا، انہوں نے اپنا ہاتھ باہر نکالتے ہوئے مجھ سے نہایت گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور پوچھا کہ آپ کو راستے میں کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی۔مرض الموت میں مبتلا اس عظیم انسان کے اخلاق ، تواضع اور انکساری کی یہ اچھوتی مثال تھی، حالانکہ مجھ سے ہاتھ ملانے اور مزاج پرسی سے ہی وہ ہانپنے لگے تھے اور بعد میں کئی منٹ تک انہیں آنکھیں بند کئے لیٹے رہنا پڑا تھا، ایک بار ہم خوفزدہ تھے کہ خون اور تھوک وغیرہ کی تحقیق کے جو نتائج سامنے آئے ہیں انہیں قائداعظم تک کیسے پہنچائیں، انہوں نے ازخود ہماری پریشانی محسوس کر لی اور بولے کہ آپ جو کچھ کہنا چاہتے ہیں کھل کر بیان کریں کیونکہ بیماری کی نوعیت معلوم ہونے کے بعد میں آپ سے زیادہ تعاون کروں گا۔ گھبرائیں نہیں میں موت سے نہیں ڈرتا کیونکہ موت کو بہرحال آنا ہے البتہ اگر آپ کے پیشے کے اصول راستے میں حائل ہیں تو میں آپ کو مجبور نہیں کروں گا۔برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن سے روشناس کروانے والے قائداعظم کا خدا پر ایمان اور اصولوں پر یقین ہمارے لئے خوشگوار حیرت کا باعث تھا، قائداعظم بظاہر ان معنوں میں مذہبی رہنماءنہ تھے جن معنوں میں ہم عام طور پر مذہی رہنماءکا لفظ استعمال کرتے ہیں لیکن مذہب پر ان کا یقین کامل تھا، ایک بار دوا کے اثرات دیکھنے کیلئے ان کے پاس بیٹھے، میں نے دیکھا کہ وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں، لیکن ہم نے بات چیت سے منع کر رکھا تھا، اس لئے الفاظ لبوں پر آ کر رک جاتے۔ اس ذاتی کشمکش سے نجات دلانے کیلئے ہم نے خود انہیں دعوت دی تو وہ بولے۔۔۔ تم جانتے ہو کہ جب مجھے احساس ہوتا ہے کہ پاکستان بن چکا ہے تو میری روح کو کس قدر اطمینان ہوتا ہے، یہ مشکل کام تھا، اور میں اکیلا اسے کبھی نہ کر سکتا تھا، میرا ایمان ہے کہ یہ رسول خداﷺ کا روحانی فیض ہے کہ پاکستان وجود میں آیا۔ اب یہ پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ اسے خلافت راشدہ کا نمونہ بنائیں تاکہ خدا اپنا وعدہ پورا کرے اور مسلمانوں کو زمین کی بادشاہت دے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog