لاہور( یواین پی) فلم انڈسٹری میں سوچ کی تبدیلی نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اگر عام ڈگر سے ہٹ کر فلمیں بنائیں گے تو فلم کو لوگ دیکھنے ضرور آئیں گے۔ان خیالا ت کااظہاررائٹرپروڈیوسرباؤاصغرعلی نے ایک ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوعات کا ہونا ضروری ہے، اس وقت جو بھی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں اس کی بنیادی وجہ اس کی اچھی کہانی اور معیاری پروڈکشن ہے عوام نے فلموں کو کبھی مسترد نہیں کیا لیکن انہیں اچھی فلمیں دیکھنے کو نہیں ملیں۔یونی ویژن نیوز سے انہوں نے کہا کہ اپنے کلچرکواجاگرکرنے کے لئے ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘ جیسی فلمیں بنانے کی اشدضرورت ہے ہمارے ملک میں بہترین اور باصلاحیت فنکار موجود ہیں جو بہت اچھا کام کرنا جانتے ہیں اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں میں انہوں نے ثابت کیا کہ فلم میں ان کا انتخاب غلط نہیں تھا اس وقت ضرورت بھی فلموں کے لیے ایسے فنکاروں کی ہے،جو اپنی بہترین صلاحیتوں سے فلموں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔