انقرہ: (یواین پی) شام سے متعلق ترکی کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی، ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد اگر جمہوری الیکشن جیت گئے تو ترکی ان کے ساتھ کام کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے قطری دارالحکومت دوحا میں کانفرنس کے دوران شامی صدر بشارالاسد کے ساتھ تعاون کو جمہوری الیکشن میں جیت کے ساتھ مشروط کر دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام سے نکلنے کا ایک بار پھر سوچ رہے ہیں۔ ترکی کا یہ اعلان اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ترکی دو ہزار گیارہ سے شام میں ہونے والی خانہ جنگی میں بشار الاسد کے خلاف باغیوں کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔