علی ترین ملتان سلطان خریدنے کیلئے کتنے پیسے دینے کو تیار ہیں؟ اعلان کردیا

Published on December 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

لودھراں (یواین پی) تحریک انصاف کے رہنما علی خان ترین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم 5 ملین سے زائد میں فروخت ہوگی اس لیے وہ اس بارے میں غورو فکرکر رہے ہیں۔جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سیاست کے علاوہ کرکٹ کے ساتھ اپنے جنون کے باعث بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ لودھراں میں مقامی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ کرواتے رہتے ہیں لیکن اب انہوں نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مختلف باتیں کہی جارہی ہیں لیکن علی ترین اس بارے میں کتنے سنجیدہ ہیں اس کا اندازہ ان کے حالیہ ٹویٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔ایک ٹویٹ میں علی ترین نے کہا کہ گزشتہ سال ملتان سلطانز کی ٹیم 5 اعشاریہ 2 ملین میں فروخت ہوئی تھی اور مجھے لگا تھا کہ یہ ضرورت سے زیادہ مہنگی خریدی گئی ہے ، اسی لیے ایک سال بعد ہی اس کا مالک پی سی بی کو پیسوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگیا اور اب دوبارہ سے یہ ٹیم نیلام ہوگی۔علی ترین نے کہا کہ انہوں نے اس ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کیلئے منصوبہ بنایا تھا کہ وہ 4 ملین تک کی بولی لگائیں گے کیونکہ یہ ٹیم اتنے میں ہی فروخت ہوگی لیکن اب خبر ہے کہ اس بار پھر سے 5 ملین سے زائد بولی لگے گی۔ علی ترین نے کہا کہ اس خبر کے ملنے کے بعد وہ دوبارہ اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes