راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصری فوج کے کمانڈان چیف محمد ذکی سے ملاقات کی ،جس میں دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعلقات ،دفاع اورسیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون پر گفتگو ہوئی،اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی پیداوار،تربیت اورانٹیلی جنس شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کے امن کیلئے تعاون مزیدبڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔مصری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کوسراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصری چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد فریدحجازی اور مصر کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی ۔