راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کر دی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے واضح کیا ہے کہ گولیوں سے بہادر حریت پسندوں کو نہیں دبایا جاسکتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کنٹرول لائن پر غیر اخلاقی طور پر معصوم کشمیریوں کو ہدف کا نشانہ بنانا قابل مذمت اقدام ہے۔ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ گولیاں کبھی بھی آزادی کے لیے لڑنے والے غیرمسلح بہادر جنگجوؤں کو نہیں روک سکتیں، بھارت کی مسلح افواج پیشہ ورانہ فوج کے طور پر اخلاقیات کا مظاہرہ کریں۔آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر ترانہ بھی جاری کر دیا ہے۔