ٹی وی اور فلم کے معروف اداکارعلی اعجازدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Published on December 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

رپورٹ۔۔۔ ڈاکٹربی اے خرم
ٹی وی اور فلم کے معروف اداکارعلی اعجازانتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے،ان کی عمر77برس تھی،معروف اداکار کو دل کادورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا۔ علی اعجازنے1961میں کیریئرکاآغازکیا،انہوں نے128فلموں میں فن کے جوہربھی دکھائے۔خواجہ اینڈسن اورکھوجی علی اعجازکے مقبول ڈرامے تھے۔علی اعجازریڈیو ،سٹیج،ٹی وی اور فلم کے نامور فنکار علی اعجاز نی اپنے فنی سفرکا آغاز ریڈیو سے کیا۔ پاکستان ٹیلی وڑن سے ڈرامہ سیریل لاکھوں میں تین میں کام کرکے شہرت سمیٹی۔ علی اعجاز نے سینکڑوں سٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ٹی وی پر ان کے مشہور ڈراموں میں دبئی چلو، خواجہ اینڈ سن اور شیدا ٹلی کے نام سر فہرست ہیں۔علی اعجاز نے مزاحیہ اداکاری کے علاوہ سنجیدہ کرداروں میں بھی اپنے آپ کو منوایا۔حکومت پاکستان نے انھیں 14اگست 1993کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ایوبیہ گراونڈ مسلم ٹاون لاہور میں ادا کی گئی سوگواروں میں بیوہ اور2 بیٹے چھوڑے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی فلم، ریڈیو، ٹی وی اوراسٹیج کے نامور اداکار علی اعجاز کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes