آرمی چیف کا دورہ قطر، شیخ تمیم بن حماد الثانی اور وزیراعظم سے ملاقاتیں

Published on December 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ قطر، امیر قطر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے قومی دن کے حوالے سے پریڈ میں شرکت کی اور قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین کو شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات بھی کی، امیر قطر نے افغانستان سمیت علاقے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔آرمی چیف نے افغانستان میں امن کے لیے سیاسی بات چیت کی حمایت پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں باہمی سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔آرمی چیف نے قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن النصیر سے بھی ملاقات کی، قطری وزیراعظم نے سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے قطری قیادت کو تمام شعبوں میں پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题