راولپنڈی: (یواین پی) بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری آبادی کو نشانہ بنایا، دو شہری زخمی، پاک فوج کی بھرجوابی کارروائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فورسز نے سیز فائر معاہدے کی خلاف کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔