علی اعجاز کا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوگاوہ ایک ورسٹائل اداکار تھے ایم اے ٹھاکر،امین راجہ،حناملک،صائمہ اختر

Published on December 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

لاہور(یو این پی ) علی اعجاز بہت بڑے اداکار اور عظیم انسان تھے۔ان کے انتقال سے اداکاری کا ایک باب ختم ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہارفلم ،ٹی وی اور اسٹیج کے فنکاروں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا،اسٹیج رائٹرایکٹر و ڈائریکٹرایم اے ٹھاکرنے کہا کہ علی اعجازایک بلند پایہ اداکار ہونے کے ساتھ ایک نفیس انسان تھے ان کا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوگاوہ ایک ورسٹائل اداکار تھے سنگر حنا ملک نے کہا کہ ان کا انتقال فن کیلئے سانحہ ہے ، ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے صدیوں پر نہیں کیا جا سکتا۔ ،سنگر امین راجہ نے کہا کہ علی اعجاز ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ نفیس انسان بھی تھے اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،شازیہ رانی،صائمہ اختر سمیت دیگر نے علی اعجاز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فیملی سے تعزیت کا اظہارکیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog