لاثانی سرکار کے دست حق پر روحانی فیض کیلئے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مزیدچار خاندانوں نے بیعت کی سعادت حاصل کی
فیصل آباد (یواین پی)مرشداکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کے روحانی فیوض وبرکات کے ڈنکے اقوام عالم میں بج رہے ہیں،آپ کے دست حق پر روحانی فیض کیلئے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مزیدچار خاندانوں نے بیعت کی سعادت حاصل کی ہے ۔عبدالقیوم نقشبندی (کوارڈینیٹر جنوبی افریقہ )نے اس موقع پر اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مرشد صدیقی لاثانی سرکار پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے راہ حق کے سالکین کوفیض یاب فرمارہے ہیں۔بیعت یافتگان (عثمان اتوابی،علی مولانا،ابراہیم لحدی اورعثمان علائی)نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں کہ ایک کامل ولی کی نسبت عطا ہو گئی ہے ۔آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا،جس کیمطابق کسی بھی مذہب اورمسلک سے تعلق رکھنے والے شخص کوصرف ایک ماہ میں صراط مستقیم کی تصدیق ہوجاتی ہے،اس کی بنیادی وجہ ہی یہ ہے کہ صدیقی لاثانی سرکار موجودہ دورمیں اللہ تعالیٰ کے ایسے کامل فقیر ہیں جنہوں نے اللہ ورسولﷺ کی مکمل تائیدوحمایت سے1993ء سے تمام انسانیت کیلئے ایک ماہ کاعلان عام کررکھاہے ،اسی اعلان کی بدولت دنیا بھر سے لاکھوں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں،انہیں اللہ ورسولﷺ ،پنجتن پاکؓ،خلفائے راشدینؓ اورتمام بڑے بزرگان دین کی زیارتیں ہورہی ہیں جو اس فیض کی تصدیق فرمارہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں راہ حق کے سالکین مردوخواتین روحانی فیض کے حصول کیلئے صدیقی لاثانی سرکا رکے دست حق پر بیعت کی سعادت حاصل کرکے روحانی تربیت حاصل کرکے معاشرے کے بہترین افراد بن رہے ہیں۔
لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ’’ووٹ کے اندراج سے متعلق‘‘ آگاہی مہم کاآغاز
فیصل آباد (یواین پی)چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پرووٹرزڈے برائے قومی دن کے موقع پر ’’ووٹ کے اندراج سے متعلق‘‘ آگاہی مہم کاآغازکردیاگیاہے،اس موقع پرمرکزی کوارڈینیٹرمحمد ریحان نقشبندی نے کہاکہ سلسلہ عالیہ لاثانیہ سے وابستگان تنظیمی عہدیداران وکارکنان (لاکھوں مردوخواتین )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ووٹ کے اندراج /منتقلی بمطابق شناختی کارڈ پردرج عارضی /مستقل پتہ مہم کوکامیا ب بنائیں گے اورلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے عہدیداران اورکارکنان پاکستان بھرمیں پھیلے تنظیمی نیٹ ورک کے ذریعے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اس مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپورمعاونت کریگی۔مرکزی مجلس شوریٰ نے اپنا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ سالہاسال سے لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل اپنی مددآپ کے تحت پاکستان بھر میں اپنے کارکنان اورعہدیداران کی وساطت سے حکومت پاکستان کی طرف سے وقتاًفوقتاًشروع کی جانیوالی فلاحی سرگرمیوں میں ضلعی ،صوبائی اورقومی سطح پر حکومتی اداروں کیساتھ بھرپورتعاون کرتی رہی ہے اورکرتی رہیگی۔انشاء اللہ