جہانیاں(یو این پی)جہانیاں میں سوئی گیس بندش کاسلسلہ جاری،سردی کی شدت بڑھتے ہی جہانیاں شہراورٹھٹھہ صادق آبا د نواح میں گیس استعمال میں اضافہ ہوگیا،گیس لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشان،تفصیل کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی جہانیاں ٹھٹھہ صادق آبادونواح چک 140,141,138,139,136,137,135دس آر میں سوئی گیس بندش کا سلسلہ جاری ہے،ان علاقوں میں رات بھر گیس بندش سے شہری شدیدپریشان ہیں،جہانیاں کے شہریوں نے سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے