کرکٹر احمد شہزاد کی گاڑی کو حادثہ،محفوظ رہے

Published on December 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

لاہور (یواین پی )کرکٹر احمد شہزاد کی گاڑی کو حادثہ،محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر احمد شہزاد نے گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی خبر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات جم سے واپس آتے ہو ئے میری گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ اس وقت میں پولیس اسٹیشن میں ہوں اور ”ہٹ اینڈ رن” کی ایک شکایت درج کروارہا ہوں۔یہ خبر سنتے ہی احمد شہزاد کے پرستاروں نے ان کی صحت اور خیریت کی دعا کی۔ یاد رہے کہ احمد شہزاد اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ڈوپنگ ٹیسٹ میں غلط بیانی کر کے مشکل میں پڑ گئے تھے۔27 سالہ کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ 3 مئی کو فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، ممنوعہ دوا کا استعمال ثابت ہونے پر پی سی بی نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت انہیں 10 جولائی کوچارج شیٹ جاری کرتے ہوئے معطل کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes