گورنمنٹ گرلز ڈگری کالیج ٹھٹہ میں انٹر کلاسز اسپورٹس فیسٹول 2018 کا انعقاد

Published on December 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالیج ٹھٹہ میں انٹر کلاسز اسپورٹس فیسٹول 2018 کا انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹول میں کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی، والی بال اور اتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کئیے گئے۔ اس فیسٹول میں فرسٹ ایئر، انٹر میڈیکل، فرسٹ ائیر، انٹر انجینئرنگ اور بی ایس سی کلاسز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ سپر ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل انٹر میڈیکل نے فرسٹ ائیر میڈیکل کو 4 وکٹوں سے ہرا کر اعزاز اپنے نام کیا۔ فائنل مین آف دی میچ کا ایوارڈ اقراء نور نے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ والی بال میں انٹر میڈیکل کی ٹیم فاتح رہی۔ اس ٹیم نے فائنل میں انٹر انجیئنرنگ کو1_2 سے ہرا کر فائنل جیتا۔ بیڈمنٹن سنگل اور ڈبلز کے اعزازات فرسٹ ائیر میڈیکل کی ٹیم نے حاصل کئے۔ ٹگ آف وار میں انٹر انجیئنرنگ کی ٹیم چیمپیئن بنی۔ 100 میٹر کی ریس میں فاتح سمیرا فرسٹ ائیر میڈکل, دوسری پوزیشن سائرہ انٹر میڈیکل نے حاصل کیز۔ جبکہ اقراء فرسٹ ائیر میڈیکل نے حاصل کیا۔ آپا ممتاز شمس پرنسپل، مس گلشن آرا، عرفانہ، شھناز میھسر، اور عنبرین پلیجو نے کامیاب طالبات میں اسناد تقسیم کئیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme