غریب شخص کا زیر تعمیر گھر گرانے پر مقدمہ درج ، ملزمان غریب کے دشمن بن گئے

Published on February 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

\"ramzan
ہارون آباد(یواین پی )غریب شخص کا زیر تعمیر گھر گرانے والے ملزمان پر مقدمہ درج کرانے پر غریب شخص کے دشمن بن گئے غریب مظلوم کو دھمکیاں دے کر ڈرانے لگے ہمارے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مزہ چکھاتے ہیں ملزمان کی دھکمیاں ،نواحی گاؤں 68فور آر میں ملزمان ندیم اور ابرار وغیرہ نے غریب شخص محمد رمضان شیخ کا زیر تعمیر گھر گرا دیا اور ظلم کی انتہاکر دی اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا اور ایک ملزم ابرار کو پکڑنے کے بعد پولیس نے چھوڑ دیا جس پر مظلوم رمضان شیخ نے میڈیا میں بھی دہائی دی اور اسکی مظلومیت اور اس پر ظلم کے بارے میں خبریں چھپ گئیں تو ملزمان ندیم اور ابرار بہت زیادہ سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے مدعی مقدمہ محمد رمضان شیخ کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ ہمارے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے تو اب ہم تمہیں اس کا مزہ چکھاتے ہیں مظلوم محمد رمضان شیخ نے وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی بہاولپور اور ڈی پی او بہاولنگر سے اپیل کی ہے کہ پہلے ملزمان نے ان کا گھر گرا دیا اور اب وہ مجھے اور میرے گھر والوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مجھے انصاف دلایا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy