چھت پھاڑ گروپ متحرک، چور وں نے ایک ہی رات میں تین دوکانوں کا صفایا کر دیا

Published on December 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 741)      No Comments

میاں چنوں( یواین پی) چھت پھاڑ گروپ متحرک، چور وں نے ایک ہی رات میں تین دوکانوں اور ایک سکول کا صفایا کر دیا، لاکھوں مالیت کا سامان اور نقدی لے کر فرار، تھانہ چھب کلاں کا ایس ایچ او خاموش تماشائی اور سائلین سے ہتک آمیز رویہ،شہری مایوس ،چیف جسٹس سے فوری کارراوائی کا مطالبہ،اتنی نفری نہیں کہ ہر کال پر دوڑ لگاوں،ایس ایچ او ۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے قصبہ وجھیانوالہ میں گزشتہ رات چور رات کی تاریکی کا فائدہ لیتے ہوئے تین دوکانوں اور ایک سکول جس میں ماسٹر کریانہ سٹور سے 50000ہزار کی نقدی اور 35000ہزار کا سامان ،کسرا کریانہ سٹور سے 22000ہزارکی نقدی اور 40000 کا سامان، طیب جنرل سٹور سے 45000ہزار کی نقدی اور 70000کاسامان ،مسلم پبلک سکول کی بک سنٹر سے 4000ہزار کی نقدی اور12000کی کتابیں لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع دینے پر پولیس نہ آئی سائلین نے تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او کوتحریری طور پر بتایا تو انہوں نے کارراوائی کرنے کی بجائے ٹال مٹول اور ہتک آمیز رویہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دوکانوں یا کسی اور کا پہرہ دینا میرا کام نہیں درخواستیں فرنٹ ڈیسک پر دیں جب وقت ملا تو کارراوائی کروں گا سائلین نے چیف جسٹس سے ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں کے خلاف فوری کارراوائی کا مطالبہ کیا اس بارے میں جب ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں سب انسپکٹر ذولفقار گجر رابطہ کیا تو انہوں نے صحافیوں کے ساتھ بھی ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اتنی نفری نہیں کہ ہر کال پردوڑ لگا دوں۔۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme