دبئی: (یواین پی) ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں نوجوان پاکستانی بلے باز بابر اعظم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، ٹاپ ٹین باؤلرز میں تین پاکستانی شامل ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔ بیٹنگ میں پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم سب سے آگے ہیں۔ اوپنر فخر زمان کی تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹاپ ٹین باؤلرز میں بھی تین پاکستانی شامل ہیں۔ شاداب خان کی دوسری فہیم اشرف کی آٹھویں اور عماد وسیم کی نویں پوزیشن ہے۔ باؤلنگ میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں۔آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے آل راؤنڈرز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔