کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مسیحی براداری کو کرسمس کی مبارک باد 

Published on December 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

کوئٹہ( یواین پی)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ با چا خان مرکز سے جاری کیا گیا بیان میں تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی پر مسرت موقع پر ایک پیغام میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کر تے ہوئے سرخ سلام پیش کیا گیا ہے اس طمع اور امید کیساتھ کہ وہ بھی احترام انسانیت لبرل ازم کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری جانباز ، جان نثار پشتون قومی تحریک عوامی نیشنل پارٹی کی ترقی پسند سوچ سماجی انصاف اور انسانیت پر مبنی تحریک کا حصہ بن کر تاریخ رقم کرے اور یہاں کے مقامی زبانیں پشتون، بلوچی، براہیوی سیکھ کر کوئی گناہ نہیں کیونکہ مسیحی برادری کا جینا مرنا، رہنا سہنا سب کچھ یہاں سے ہی واسطہ ہے لبرل ازم کی لغوی معنی ہے کہ ایک دوسرے کے عقیدت، مذہب، عبادات گاہوں ، شفافت کا احترام لازم وملزوم ہے مسیحی برادری کی کوئٹہ شہر میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے حکومت وقت سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کرسمس کی پر مسرت موقع پر ملازمین کو اضافی بونس کا اعلان کریں اور تمام اقلیتی برادری کی بڑھتی ہوئی آبادی کومد نظر رکھتے ہوئے شہر سے باہر سستا رہائشی سکیم آسان قسطوں پر ادائیگی پر ایک پلان مرتب کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes