تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا
لاہور(یو این پی )فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کے معروف علی اعجاز بہت بڑے اداکار اور عظیم انسان تھے ان کے انتقال سے اداکاری کا ایک باب ختم ہو گیا ہے اس جیسے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہاررائٹر،ایکٹر و ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکراورعلی اصغر نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ علی اعجاز شوبز دنیا کا بڑا نام تھے ایک منجھے ہوئے اداکار کی لازوال اداکاری ہمیشہ امر رہے گی علی اعجازایک بلند پایہ اداکار ہونے کے ساتھ ایک نفیس انسان تھے ان کا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوگاوہ ایک ورسٹائل اداکار تھے ان کا انتقال فن کیلئے سانحہ ہے ، ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے صدیوں پر نہیں کیا جا سکتا۔ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ نفیس انسان بھی تھے اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاعلی اعجاز کی وفات پہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی