وزیراعظم کی پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر مبادکباد

Published on December 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر مبادکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پر امن بقائے باہمی اور ایک دوسرے کے عقائد اور نظریات کے احترام کے ذریعے ہی ترقی کے عمل کو مزید تیز تر کیا جا سکتا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بین الاعقائد اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جا سکے اور یہ دن اس لحاظ سے انتہائی اہم ہے کہ اس دن اس عظیم مسیحا کا ظہور ہوا جس نے انسانیت کو امن ، برداشت اور محبت کا درس دیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بحیثیت مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ سلام اللہ تعالیٰ کے پیامبر کے طورپر ہمارے لئے قابل قدر ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ سلام کا امن و محبت کا پیغام اور تعلیمات ہمارے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی ہمارے عیسائی بھائیوں اور بہنوں کیلئے اہمیت رکھتی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان بالاء بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题