وزیراعظم کی علی رضا عابدی کے قتل کی سخت مذمت

Published on December 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کی ہلاکت پر سیاسی اور اہم شخصیات کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے بھی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اچھے دوست سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتا ہوں اور انکی وفات پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتا ہوں۔دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے لیے دعا گو ہوں کہ اللہ انکو صبر جمیل عطا فرمائے ۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھی علی رضا عابدی کے قتل پر گہر ے رنج کا اظہار کیا ہے ۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے ساتھ ان کا ذاتی تعلق تھا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس خبر سے گہرا صدمہ پہنچا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ایم کیو ایم کے ناراض رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے علی رضا عابدی کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک افسوناک واقعہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题