جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو گا

Published on December 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

سینچورین(یواین پی )جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ آج سے سینچورین میں شروع ہو گا۔پاکستانی ٹیم کو فاسٹ باولر محمد عباس اور آل راونڈر شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی انجری کا شکار ہیں البتہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور وہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 1995سے 2013تک مجموعی طور پر 23 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں پروٹیز کا پلڑا بھاری رہا، جنوبی افریقہ نے 12 اور پاکستان نے چار فتوحات حاصل کیں جبکہ سات میچز ڈرا ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 سے 15 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes