لاہور(یواین پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کانیابورڈتحلیل بھی کردیا ، عدالت نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہیلتھ کمیشن کے بورڈارکان کی تقرری بغیرمنظوری کی گئی،عدالت نے مجوزہ نام پیش کرنےکاحکم دیاتھا،2 روزمیں توہین عدالت نوٹس کاجواب دیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی تشکیل کے معاملے کی سماعت کی،عدالت کے طلب کرنے پر سیکرٹری ہیلتھ پیش ہو گئے،ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اجمل بھی پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہیلتھ کمیشن کے بورڈارکان کی تقرری بغیرمنظوری کی گئی جبکہ عدالت نے مجوزہ نام پیش کرنےکاحکم دیاتھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ منظوری کے بغیرہی نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔عدالت نے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کانیابورڈتحلیل بھی کردیا ، عدالت نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ 2 روزمیں توہین عدالت نوٹس کاجواب دیں۔