پشاور (یواین پی)وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ انصاف ہوتاہوادکھائی دیناچاہئے کسی کاقائد کرپشن میں مبتلاہے تویہ اس کاذاتی معاملہ ہے۔نجی ٹیٰ وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ قائد اعظم بسترمرگ پر بھی خزانے کے امین تھے، انصاف ہوتا ہوادکھائی دینا چاہئے اس کے لئے دو چیزیں بہت ضروری ہیں کہ الزامات کس نے لگائے اور ان کی نوعیت کیاہے؟ اگرا لزامات لگائے گئے ہیں تو کیا اس میں دفاع کا موقع دیا گیاہے کسی کا قائد کرپشن میں مبتلا ہے تویہ اس کا ذاتی معاملہ ہے ہر فرد ہماری بدلتی تقدیر کا ضامن ہے، اومنی گروپ کے اثاثو ں میں پیپلز پارٹی کے دور میں اضافہ ہوا۔